ایک بریک کے بعد ڈالر کی اونچی اڑان :

کراچی (ویب ڈیسک )مہنگائی کی شرح نے پہلے پاکستانیوں کو شدید مشکلات میں گھیر رکھا ہے اور دوسری جانب ڈالر کی قیمت ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ، کاروبار کے دوسرے روز بھی ڈالر نے اونچی اُڑان جاری رکھی ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے

دوران ڈالرکی قدر میں 1.39 روپے اضافہ ہو چکاہے جس کے بعد ڈالر 171 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔سعودی عرب سے ریلیف پیکج ملنے کے بعد گزشتہ دنوں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا تھا لیکن اب ڈالر نے واپس اونچائی کا سفر طے کرنا شروع کر دیاہے جس پر شہری کافی پریشان دکھائی دیتے ہیں ۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کا اثر براہ راست عوام پر مہنگائی کی صورت میں آ تاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج شدید مندی ہے ، کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 47 ہزار 115 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 521 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 593 پر آ گیاہے ۔