ایک جرمن شہری نے میدان عشق میں انوکھی مثال قائم کر دی ،

میونخ (ویب ڈیسک) ایک جرمن باشندے نے بیوی کی نگہداشت کرنے کی صلاحیت سے محروم ہونے کے احساس اور اُس سے جدا نہ ہونے کی خواہش پوری نہ ہوتے دیکھنے کے سبب بیوی کو خود زندگی سے محروم کردیا ایک 90 سالہ جرمن شخص نے  70 سالہ ازدواجی زندگی ساتھ گزارنے کے

بعد ڈیمینشا کی شکار 91 سالہ بیوی کو زندگی سے محروم کر دیا تھا۔ اُس کا دعویٰ ہے کہ اُس نے اپنی بیوی کی محبت میں یہ  قدم اُٹھایا ۔جرمن صوبے بویریا کے ایک شہر ‘گمُنڈ‘ سے تعلق رکھنے والے اس شخص نے وُرسبرگ کی علاقائی عدالت کے سامنے اس مجرمانہ کارروائی کا اقرار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُس نے ایسا خود غرضی کے تحت نہیں بلکہ اپنی بیوی کی محبت میں کیا ہے۔ اُس نے عدالت کے سامنے  بیان میں مزید کہا،”میں کئی دہائیوں تک اپنی بیوی کی خدمت کی اور اُس کی دیکھ بھال کرتا رہا، تاہم وہ ڈیمینشیا کے عارضے میں مبتلا ہونے کے سبب جس قدر اذیت میں تھی، کسی نا کسی نے تو اُس کی مشکل آسان کرنا ہی تھی۔ میں اُس کی تکلیف مزید نہیں دیکھ سکتا تھا۔‘‘ عدالت نے 12 نومبر 2020 ء جمعرات کے روز اس 92 سالہ شخص کی دو سال کی سزا کو معطل کر نے کا اعلان کیا۔ اس نے اپنی بیوی کا نومبر 2019 ء میں مُنہ کمبل میں دبا کر سانس روک دی تھی۔1928ء میں پیدا ہوا۔ جوانی دوسری ورلڈ وار میں گزاری، فرار پھر گھر واپسی، تعلیم حاصل کی، بعد ازاں مصوری کی اشیاء کی دکان کھول لی۔ شادی کے بعد تب بھی ایک خوشگوار رندگی گزرا رہا تھا۔ دفاعی وکیل نے اپنے موکل کی سوانح پر روشنی ڈالتے ہوئے عدالت کے سامنے کہا کہ یہ اس کی تمام زندگی کی روداد ہے جس کے آخری دنوں میں یہ شخص مکمل طور پر ٹوٹا اور بکھرا ہوا انسان معلوم ہوتا ہے۔ اس شخص نے اپنے بیان میں کہا تھا،” میں اور میری بیوی 70 سال سے ازدواجی زندگی گزار رہے تھے۔ ہنسی خوشی ایک خوشحال جوڑے کی مانند تھے۔‘‘

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *