ایک جملے نے اوبر ڈرائیور کو وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے سلیمان کا گرویدہ بنا دیا

لندن(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے بیٹے سلیمان خان کی اوبر سروس استعمال کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹے سلیمان خان نے ٹیکسی سروس اوبر میں سفر کیا تو ڈرائیور نے ان کے ساتھ تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔

ڈرائیور کا کہنا تھا کہ پہلے تو انہیں یقین نہ آیا کہ ایک برسر اقتدار وزیر اعظم کا بیٹا اوبر سروس استعمال کر رہا ہے، اس کے بعد انہوں نے سلیمان کی اجازت سے اس کے ساتھ تصویر بھی کھینچی۔ڈرائیور نے سلیمان خان سے پوچھا کہ آپ وزیراعظم کے بیٹے ہوتے ہوئے اوبر پر سفر کر رہے ہیں ؟ اس پر سلیمان خان نے جواب دیا کہ میں اکثر اوبر پر سفر کرتا ہوں۔ڈرائیور کا کہنا تھا کہ سلیمان نہایت خوش اخلاق اور عاجز انسان ہیں اور ان کے لہجے سے ذرا بھی نہیں لگتا کہ وہ وزیر اعظم کے بیٹے ہیں، ان کا رویہ عام انسانوں جیسا ہے۔ڈرائیور نے مزید کہا کہ اگر ان کی جگہ حمزہ شہباز یا بلاول بھٹو ہوتے تو وہ پاکستانی ہائی کمیشن کے خرچ پر مہنگی گاڑیوں پر سفر کر رہے ہوتے۔

Comments are closed.