ایک خصوصی سیاسی تبصرہ

کراچی (ویب ڈیسک) ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال مریم نواز کا ٹوئٹر پیغام میں سیاسی طور پر کھل کر کھیلنے کا عندیہ، کیا مریم نواز کے متحرک ہونے سے مسلم لیگ ن کو سیاسی فائدہ ہوگا یا نقصان ہوگا؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ مریم نواز باہر نکلتی ہیں تو زبردست موبلائزیشن ہوگی۔ ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں کراچی پر قبضے کی لڑائی جاری ہے،کراچی سے ایم کیوایم کے فارغ ہونے کے بعد بہت بڑا خلا موجود ہے۔مظہر عباس نے کہا کہ مریم نواز جب کھیلیں گی تب دیکھا جائے گا کیسا کھیلتی ہیں، مریم بیانات اور ٹوئٹس سے ہٹ کر سیاسی طور پر سرگرم نظر نہیں آرہی ہیں۔مریم نواز کے مستقبل قریب میں متحرک سیاسی کردار ادا کرنے پر شکوک ہیں، مریم خاموش رہنے کے بجائے متحر ک ہوتی ہیں تو ن لیگ کو فائدہ ہوگا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.