ایک صحافی نے دلچسپ واقعہ بتا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) دوستو،ستمبر سال کا نواں مہینہ ہوتا ہے۔۔ نو کا ہندسہ ماہر علم الاعداد خوش بختی کی علامت سمجھتے ہیں۔۔ پنجاب میں اگر کسی کو کہا جائے ’’ نواںمہینہ‘‘ تو وہ اس کا مطلب نیا مہینہ ہی سمجھے گا۔۔کیوں کہ نواں پنجاب میں نئے کو کہتے ہیں، نوری نت کا مشہور ڈائیلاگ تھا کہ۔۔

نامور کالم نگار علی عمران جونیئر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔نواں آیا اے سوہنیا۔۔ ساس ہو یا بہو وہ بھی ’’ نواں مہینہ‘‘ آنے پر خوشیاں مناتی ہیں۔۔ لیکن ہمارے لئے تو نہیں لیکن سرکاری ملازمین کے لئے ستمبر کا ابتدائی ہفتہ چھٹیوں کی خوشخبریاں لارہا ہے۔۔چھ ستمبر یوم دفاع،سات ستمبر ہفتہ، آٹھ ستمبر اتوار، نو اور دس ستمبر محرم کی تعطیلات، گیارہ ستمبر قائد اعظم کی برسی۔۔یعنی سرکاری ملازمین کے لئے پھر چھ چھٹیاں، ابھی عید پر بھی ٹھیک ٹھاک چھٹیاں کی تھیں۔۔ ایک واری فیر۔۔چلیں اب اپنی اوٹ پٹانگ باتیں شروع کرتے ہیں کیوں کہ آج ویسے بھی اتوار ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ شادی شدہ حضرات نے آج کے دن ’’سسرائیل‘‘ بھی جانا ہوگا، اس لئے مزید ٹائم ضائع نہیں کرتے۔۔کچھ باتیں باوجود کوشش کے سمجھ نہیں آتیں، اسی طرح کا ایک واقعہ ہمارے ساتھ پیش آیا، ہم نے اپنے خان دوست سے پوچھا یہ چھوٹا بچہ کون ہے تمہارے ساتھ؟؟ وہ بولا، یہ ہمارا دور کا سگا بھائی ہے۔۔اس انوکھے رشتے پہ ہمارے کان کھڑے ہوگئے،تفصیل پوچھی تو کہنے لگے۔۔’’ امارا باپ نے پانچ شادی کی، ہم نو بہن بھائی ہے،امارا ماں مرا تو باپ نے دوسرا شادی کیا، اس سے تین بہنیں،لڑکا نہیں ہوا تو امارا باپ نے تیسرا شادی کیا،اس سے باپ کا سات بچہ ہوا،آٹھواں بچے کا پیدائش پر وہ بھی مر گئی ،پھر امارا باپ نے چوتھا شادی کیا اس سے ایک بہن ہوا تو وہ آشنا کے ساتھ بھاگ گیا،پھر امارا باپ نے پانچواں شادی رچایا، جس سے چار لڑکیاں اور ایک لڑکا ہوا، اور یہی وہ لڑکا ہے۔۔اسی لئے ام بولا یہ امارا دور کا سگا بھائی ہے۔۔‘‘

Sharing is caring!

Comments are closed.