ایک صوبائی وزیر نے ارتھ آور کی ایسی تعریف کر دی کہ آپ ہنس ہنس کر دوہرے ہو جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک )دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 22 اپریل کو یوم ارض یا ارتھ ڈے منایا گیا ۔اس دوران سوشل میڈ یا پر پنجاب کے صوبائی وزیر برائے ثقافت اور کالونیز میاں خیال احمد کاسترو کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ’ارتھ آور‘ کی عجیب و غریب تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیال احمد کاسترو بتاتے ہیں کہ ’ارتھ آور‘ یہ ہے کہ دنیا میں کہیں بھی ارتھ آتا ہے تو اسے روکنے کے لیے سبزہ کام کرتا ہے، درخت کام کرتے ہیں،یہ ہر ارتھ کو روکتے ہیں، ہر زلزلے کو روکتے ہیں تو ہم نے اسے روکنا ہے اور اسے گرین کرنا ہے‘۔

Comments are closed.