ایک صورت میں میاں صاحب اب بھی پاکستان آسکتے ہیں ۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو گئی ۔ ذرائع کا نواز شریف کے پاسپورٹ کی توثیق کے معاملے پر کہنا ہے کہ پاسپورٹ ویزا مینوئل کے مطابق نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل پر ہے جبکہ حکومتی پالیسی کے مطابق ای سی ایل پر موجود افراد کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہو سکتی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان سفر کرنے کے لیئے میاں نواز شریف کو اجازت نامہ دیا جاسکتا ہے۔

Comments are closed.