ایک معلوماتی اور سبق آموز رپورٹ

سائنس کہتی ہے کہ ایک صحتمند مرد کے جماع کرنے کے بعد جو منی خارج ہوتی ہے اس میں 400 ملین سپرمز موجود ہوتے ہیں۔ لہذا ، منطق کے مطابق، اگر اس مقدار میں نطفہ کو کسی لڑکی کے رحم میں جگہ مل جاتی ہے تو 400 ملین بچے پیدا ہوجاتے!یہ 400 ملین اسپرم ،

ماں کی بچہ دانی کی طرف پاگلوں کی طرح بھاگتے ہیں، اور اس دوڑ میں صرف 300 یا 500 سپرمز ہی بچ پاتے ہیں۔اور باقی؟ وہ راستے میں ہی تھکن یا شکست سے ڈیڈ ہو جاتے ہیں۔ یہ 300-500 سپرمز ہیں، جو بیضہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ ان میں سے صرف ایک، جی ہاں صرف ایک بہت ہی مضبوط سپرم ہوتا ہے، جو بیضہ میں داخل ہوکر فرٹیلائز ہوتا ہے ، یا بیضہ میں پہنچ کر اپنی نشست بنالیتا ہے۔کیاآپ جانتے ہیں وہ خوش نصیب، فاتح اور مضبوط ترین سپرم کون ہے؟وہ خوش نصیب سپرم آپ، میں، یا ہم سب ہیں۔کیا آپ نے کبھی اس بڑی لڑائی یا جدوجہد پر غور کیا ہے؟جب آپ بھاگے “تو آنکھیں، ہاتھ، پاؤں، سر نہیں تھے، پھر بھی آپ جیت گئے!جب آپ بھاگے تو آپ کے پاس سرٹیفکیٹس نہیں تھے، آپ کے پاس دماغ نہیں تھا، لیکن آپ پھر بھی جیت گئے!جب آپ بھاگے تو آپ تعلیم یافتہ نہیں تھے، کسی نے آپ کی مدد نہیں کی تھی لیکن آپ جیتے۔آپ کے پیش نظر صرف منزل تھی جب آپ بھاگے اور آپ ایک ہی ذہن کے ساتھ بھاگے تھے، آپ کا عزم صرف وہ منزل تھی اور آپ آخر میں جیت گئے۔اس کے بعد ، بہت سے بچے ماں کے پیٹ میں کھو گئے۔ لیکن آپ موجود رہے ، آپ نے اپنے 9 مہینے پورے کیے۔بہت سے بچے پیدائش کے وقت ہی انتقال کر جاتے ہیں لیکن آپ بچ گئے۔زندگی کے پہلے 5 سالوں میں بہت سے بچے فوت ہوجاتے ہیں۔ آپ ابھی بھی زندہ ہیں۔بہت سے بچے غذائی قلت سے انتقال کر جاتے ہیں۔ تمہیں کچھ نہیں ہوا۔بہت سے لوگوں نے بڑھنے کے راستے پر دنیا کو چھوڑ دیا ہے، آپ اب بھی زندہ ہیں۔اور آج ……آپ گھبراتے ہیں جب کچھ ہوتا ہے تو آپ مایوس ہوجاتے ہیں، لیکن کیوں؟ آپ کو کیوں لگتا ہے کہ آپ ہار گئے؟ آپ نے اعتماد کیوں کھو دیا ہے؟ اب آپ کے پاس دوست، بہن بھائی ، سرٹیفکیٹس، سب کچھ ہے۔ یہاں ہاتھ پاؤں ہیں، تعلیم ہے، منصوبہ بندی کرنے کے لیے بہترین دماغ ہے، مدد کرنے کے لئے لوگ موجود ہیں، پھر بھی آپ نے امید ختم کردی ہے۔ جب آپ نے زندگی کے پہلے دن ہار نہیں مانی۔ 400 ملین سپرمز میں سے موت کی لڑائی لڑ رہے تھے، آپ نے بغیر کسی مدد کے مسلسل چل کر تنہا مقابلہ جیت لیا ہے۔جب کچھ ہوتا ہے تو آپ کیوں ٹوٹ جاتے ہیں؟آپ کیوں کہتے ہیں کہ میں زندہ نہیں رہنا چاہتا؟آپ نے کیوں کہا کہ میں ہار گیا؟ایسی ہزاروں چیزوں کو اجاگر کرنا ممکن ہے ، لیکن آپ مایوس کیوں ہوگئے؟آپ فرسٹریٹ کیوں ہوئے؟ آپ شروع میں جیتے، آپ آخر میں جیتے، آپ بیچ میں جیت جاتے ہیں۔ اپنے آپ کو وقت دیں، اپنے آپ سے پوچھیں کہ آپ کے پاس کیا ہنر ہے۔۔۔جیت یقیناً آپ کی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *