ایک نرس نے حیران کن بات بتا دی

لندن(ویب ڈیسک) انتقال سے پہلے زیادہ تر لوگوں کو بظاہر کیا چیز نظر آتی ہے اور وہ کون سے الفاظ بولتے ہیں؟ ایک نرس نے اس حوالے سے حیران کن باتیں بتائی ہیں ایک برطانوی ویب سائٹ کے مطابق جولی نامی یہ نرس ہسپتال کے اس وارڈ میں کام کرتی ہے جہاں سنگین

بیماریوں میں مبتلا موت کے منتظر افراد کو رکھا جاتا ہے۔ جولی نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ جب لوگوں کا موت کا وقت قریب آتا ہے تو اکثر ایک جیسے ہی روئیے کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ایک جیسے ہی الفاظ بولتے ہیں۔ جولی بتاتی ہے کہ جب لوگوں کا آخری وقت قریب آتا ہے تو انہیں کچھ غیرمرئی چیزیں نظر آنے لگتی ہیں جو غالباً ان کےانتقال کرجانے والے رشتہ دار ہوتے ہیں۔ ان متوفی رشتہ دار وں کی روحیں ان کے پاس آتی ہیں یا وہ فرشتوں کی شکل میں انہیں دکھائی دیتے ہیں۔ یہ لوگ انتقال والے شخص کو ممکنہ طور پر بتاتے ہیں کہ وہ گھر واپس آ رہے ہیں۔ اس وقت پر انتقال کر جانے والے لوگوں کی اکثریت کے منہ سے ’آئی لو یو‘ (I love you)کے الفاظ نکلتے ہیں یا پھر وہ اپنی ماں یا باپ کو پکارتے ہیں جن کی اکثر کیسز میں پہلے ہی موت ہو چکی ہوتی ہے۔جولی بتاتی ہے کہ انتقال سے چند گھنٹے یا بعض کیسز میں چند دن پہلے سے مریض کا سانس لینے کا انداز بدل جاتا ہے جس سے ہمیں اندازہ ہو جاتا ہے کہ اب اس کا آخری وقت قریب آ گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی جلد کی رنگت اور دیگر کئی ایسی علامات ظاہر ہوتی ہیں جن سے ان کے آخری وقت کے قریب آ جانے کا پتا چلتا ہے۔

Comments are closed.