ایک چھوٹی سے بچی نے مریم نواز کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا

لاہور (ویب ڈٰیسک) پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا ایک کمسن بچی سے مکالمہ زیرگردش ہے جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں بات چیت کررہے ہیں۔مریم نواز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کم عمر بچی مریم نواز سے محو گفتگو ہے

اور اپنے پیپر کے حوالے سے بتا رہی ہے۔کم عمر بچی مریم نواز کو بتاتی ہے کہ میرے پیپر میں سوال آیا کہ آپ کے ملک کا وزیراعظم کون ہے؟جسکے جواب میں، میں نے لکھا میاں نواز شریف۔بچی اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہتی ہے کہ میری ٹیچر نے میرا 1نمبر کاٹ لیا تو میں نے بولا کہ آپ بےشک میرا ایک نمبر کاٹ لیں لیکن میرے ملک کا وزیراعظم عمران خان نہیں ابھی بھی نوازشریف ہے۔بچی کی بات پر مریم نواز بچی کو شفقت سے دیکھتی ہیں اور کہتی ہیں کہ آپ کی یہ بات جلد سچ ثابت ہوگی اور نواز شریف ہی دوبارہ وزیراعظم بنیں گے۔مریم نواز نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بچی ماشاءاللہ سے بہت خوبصورت ہے۔‘

Comments are closed.