ایک کال گرل میں جو خاص طرح کی نزاکت ہوتی ہے وہ مجھ میں نہیں ، مگر ۔۔۔۔۔ اداکارہ یمنیٰ زیدی کا حیران کن بیان

کراچی(ویب ڈیسک) اداکارہ یمنیٰ زیدی ڈرامہ سیریل ’دل ناامید تو نہیں‘ میں ایک طوائف کا کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کا یہ کردار لوگوں کے دلوں میں تیزی سے جگہ بنا رہا ہے۔ اپنے اس کردار کے حوالے سے یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ ”میں نے اس ڈرامے میں اس لیے کام کیا کیونکہ

اس میں مجھے ایک طوائف کا کردار مل رہا تھا اور میری خواہش تھی کہ میں یہ کردار کروں۔“ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ ”میری شکل و صورت ایسی ہے کہ میں اس طرح کے کردار کے لیے موزوں نہیں ہوں۔ مجھ میں اتنی نزاکت نہیں ہے جو اس طرح کے کردار کے لیے مطلوب ہوتی ہے۔ لہٰذا میں جانتی تھی کہ مجھے ایسا کردار کوئی پروڈیوسر یا ڈائریکٹر نہیں دے گا لہٰذا میں نے یہ ڈرامہ سائن کر لیا۔“رپورٹ کے مطابق ’دل ناامید تو نہیں‘ یمنیٰ زیدی کا پہلا ڈرامہ ہے جسے پیمرا کی طرف سے بھی نوٹس بھیجا جا چکا ہے۔ پیمرا کے نوٹس پر یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ ”اس ڈرامے پر نوٹس ملنے پر مجھے بہت تکلیف ہوئی کیونکہ یہ ڈرامہ میرے لیے الگ حیثیت رکھتا ہے اور میں اس کی ہر قسط دیکھتی ہوں۔ “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *