ایک ہی حلقے کے ایم این اے اور ایم پی اے آمنے سامنے

لاہور (ویب ڈیسک) نیوزایجنسی آن لائن نے دعوی کیاہے کہ مسلم لیگ (ن) کے شعبہ یوتھ ونگ میں نامزدگیوں کے ایشو پر لاہور سے قومی اسمبلی کے رکن روحیل اصغر اور ان کے نیچے (ن) لیگی ایم پی اے باؤ اختر کے درمیان ٹھن گئی جس سے مذکورہ حلقے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) دو دھڑوں میں

تقسیم ہو کر رہ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں دھڑوں کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی کوشش ہے کہ ان کے حمایت یافتہ (ن) لیگی کارکنوں کو پارٹی کے یوتھ ونگ میں ایڈجسٹ کیا جائے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ واقعہ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے (ن) لیگ کے پارلیمانی اجلاس میں (ن) لیگی رہنما را نا تنویر، خواجہ سعد رفیق اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں (ن) لیگی ایم پی اے وارث کلو کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ جلاس میں خوشاب سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کیلئے (ن) لیگی رہنماء وارث کلو مرحوم کے بیٹے معظم شیر کلو کو پی پی 84 کا ٹکٹ جاری کر دیا۔معظم شیر کلو وارث کلو کے چھوٹے صاحبزادے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *