ایک ہی دن میں پاکستان میں کورونا سے ریکارڈ اموات

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس

کے مزید 6 ہزار 127 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 149 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 4 ہزار 527 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 8 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 243 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 56 ہزار 285 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 71 ہزار 836 ٹیسٹ کیئے گئے، ملک میں اب تک کُل 1 کروڑ 11 لاکھ 44 ہزار 367 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 80 ہزار 559 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 446 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 59 ہزار 483 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *