ایک ہی دن میں کورونا سے ریکارڈ اموات ۔۔۔۔

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 29 ویں نمبر سے 28 ویں پر آگیا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 256 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 111 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 782 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 668 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 70 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 173 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 64 لاکھ 28 ہزار 240 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.