ایک یادگار واقعہ

لاہور (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ جب پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان نے ان کو ڈانٹا تھا تو انہیں کافی غصہ آیا تھا۔شاہ رخ خان کے وائرل ہونے والے پرانے انٹرویو میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ کے تو پوری دنیا میں مداح موجود ہیں

لیکن کیا آپ پاکستان میں کسی بھی شخص کے مداح ہیں۔اس کا جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ جس شخص کے مداح ہیں وہ پہلے کرکٹر تھے اور اب وہ سیاست دان بن گئے ہیں اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ عمران خان ہیں۔اداکارنے کہا کہ ایک میچ کے دوران عمران خان کم اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ اسی میچ کے بعد میں نے ان سے آٹو گراف مانگا تو انہوں نے مجھے ڈانٹ دیا۔ شاید وہ پہلے سے ہی غصہ تھے۔شاہ رخ خان نے کہا کہ انہیں عمران خان کے ڈانٹنے پربہت غصہ آیا تھا، اور اس بات کا اظہار شاہ رخ خان نے عمران خان سے بھی کیا تھا جب بعد میں ان سے ایک ملاقات ہوئی تھی۔

Comments are closed.