بابا وانگا نے کیا پیشگوئی کی تھی ؟

واشنگٹن (ویب ڈیسک) بلغاریہ کی اندھی صوفی بابا وانگا کی ٹرمپ کے بیمار ہونے کی پیش گوئی سچی نکل آئی۔تفصیلات کے مطابق بابا وانگا کو بلکان کا ناسٹرا ڈیمس کہا جاتا ہے اور وہ 1996 میں فوت ہو گئی تھی۔ اب اس کے چاہنے والے نے دعویٰ کیا ہے کہ بابا وانگا نے

یہ پیش گوئی کی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2020 میں پراسرار بیماری کا شکار ہوں گے۔ بابا وانگا نے اپنی زندگی میں پیش گوئی کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کی قسمت کا پہلے ہی بتا دیا تھا۔بابا وانگا کے چاہنے والوں کی طرف یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ  اس پراسرار بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد بہرے اور دماغ کے کینسر کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس سے قبل بابا وانگا نے بریگزٹ اور سونامی کی پیش گوئی کی تھی ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ کنفرم ہو چکا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کو کورونا وائرس ہو چکا ہے اور انہیں طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے ہسپتال بھی منتقل کیا جا چکا ہے۔ 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *