بابر اعظم کا اصل استاد اور گرو کون ہے ؟

کراچی (ویب ڈیسک) کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے انکشاف کیا ہے پاکستان ٹیم کے منیجر منصور رانابابر اعظم کے اصل استاد ہیں۔ اتوار کو سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو انڈر 16 سے جب بھی کوئی مشکل پیش آتی منصور رانا کے پاس جاتے تھے۔

بابر اعظم کا پہلا ڈپارٹمنٹ زرعی ترقیاتی بنک تھا جو منصور رانانے دلوایا اور 16 ہزار 800 روپے تنخواہ ملی۔انہوں نے تمام تر کوششوں کے باوجود میرے کھانے کی دعوت قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ منصور رانا سابق ٹیسٹ امپائر شکور رانا کے بیٹے ہیں۔