بابر اعظم کو خفت کا سامنا

ہرارے (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم حیران کن طور پر ناکامی کا شکار ہوکر اپنے پرستاروں کو حیرت زدہ کرگئے۔ وہ زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ وہ ٹیم کے ٹوٹل 176 پر اظہر علی کے آئوٹ ہونے پر وکٹ پر آئے۔

وہ ٹریپانو اور اننگز کے 64ویں اوور کی آخری گیند تھی۔ اگلے اوور انہیں بیٹنگ کا موقع نہیں ملا۔ ٹریپانو نے اننگز کے 66ویں اوور میں پھر گیند سنبھالی اور پہلی ہی ڈیلیوری پر بابر کو کائیا کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ وہ کیریئر میں پہلی بار گولڈن ڈک کی خفت کا شکار ہوئے ۔ یہ اکتوبر 2018ء کے بعد پہلا موقع تھا جب وہ کھاتہ کھولے بغیر آئوٹ ہوگئے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *