بابر اعوان نے پاکستانیوں کو خبر کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ملک سے بھاگے ہوئے شخص کو سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بنانا اداروں کی تضحیک ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کی دعوت پر رد عمل دیتے ہوئے مشیر برائے پارلیمانی امور نے آن لائن خطاب کو انقلاب، سیاسی شعبدہ بازی قرار دیدیا۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آن لائن خطاب کا انقلاب کھانے کی میز سے آگے نہیں بڑھ سکتا، سیاست کیلئے فٹ عدالت کیلئے ان فٹ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

Sharing is caring!

Comments are closed.