بابر : میں تم سے بہت ناراض ہوں ۔۔۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کپتان بابر اعظم سے ناراضگی کی وجہ بتادی۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شعیب ملک اور کپتان بابر اعظم کے ایک ورچوئل انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شعیب ملک نے بابر سے اُن کی فیورٹ بھابھی کا نام پوچھا۔

شعیب ملک کے پوچھنے پر پہلے تو بابر اعظم سوچ میں پڑگئے پھر شعیب سے پوچھا کہ ’کیا صرف ایک بھابھی کا نام بتانا ہے؟‘قومی کرکٹر نے جواباََ کہا کہ ’جی ہاں! صرف ایک بھابھی کا نام بتانا ہے، لہٰذا سوچ سمجھ کر جواب دینا کیونکہ ساری بھابھیاں دیکھ رہی ہیں۔‘بابر اعظم نے سوچ کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’سرفراز احمد کی اہلیہ اُن کی فیورٹ بھابھی ہیں۔‘دوسری جانب ایک ویڈیو شعیب ملک اور اُن کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔شعیب ملک نے اہلیہ سے پوچھا کہ ’آپ کا پسندیدہ کرکٹر کون ہے؟ اور وجہ بھی بتائیں کہ وہ کرکٹر آپ کو کیوں پسند ہے؟‘شوہر کے پوچھنے پر ثانیہ مرزا نے کہا کہ ’بابر اعظم میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں کیونکہ وہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں۔‘اہلیہ کا جواب سُن کر شعیب ملک نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’یاد ہے کہ بابر نے فیورٹ بھابھی کے سوال پر کیا جواب دیا تھا۔‘ثانیہ مرزا نے کہا کہ ’جی ہاں! مجھے یاد ہے اور میں اس بات پر بابر سے خفا ہوں۔‘شعیب ملک کی اہلیہ نے کہا کہ ’بابر کھانا پینا ہمارے ساتھ کرتے ہیں، چائے ہمارے ساتھ پیتے ہیں، ہمارے ساتھ اُٹھتے بیٹھتے ہیں لیکن ہم اُن کی فیورٹ بھابھی نہیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔‘