بارات میں دلہن نے جو جوڑا پہنا وہ کتنی مالیت کا تھا ؟

لاہور (ویب ڈیسک) حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کی تقریبات کے سوشل میڈیا پر ہر جانب چرچے ہیں۔سوشل میڈیا پر منال خان کے عروسی جوڑے کے بھی چرچے ہیں اور صارفین یہ سوال بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ

منال خان کے اس دلکش عروسی لباس کی قیمت کیا ہوگی۔دلہنوں کیلئے عروسی لباس تیار کرنے والے معروف ڈیزائنر انس ابرار کے منال خان کی بارات کیلئے تیار کردہ لباس کی قیمت 6 لاکھ سے زائد ہے، منال خان کے جوڑے کی کُل قیمت 6 لاکھ 45 ہزار بتائی جارہی ہے۔سوشل میڈیا پر انس ابرار کے برائیڈل کلیکشن کے ویسے بھی چرچے رہتے ہیں، انس ابرار دیگر شوبز اداکاراؤں کے بھی برائیڈل لباس بناتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *