بالی ووڈ اداکارہ تبو نے حیران کن بات کہہ ڈالی

لاہور(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ تبسم فاطمہ ہاشمی عرف تبو نے انکشاف کیا ہے کہ اجے دیوگن کی وجہ سے ابھی تک میری شادی نہیں ہو سکی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق تبو نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے ہنستے ہوئے بتایا کہ اجے اور میرے ایک کزن سمیر آریا نے اُن کے

دوستوں کے گروپ کے دیگر لڑکوں کو خبر دار کر رکھا تھا کہ کوئی بھی اُن کی طرف نہ دیکھے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘اجے اور سمیر اُن کی جاسوسی کرتے تھے اور جو کوئی بھی اُن سے بات کرنے کی کوشش کرتا تھا تو اجے اور سمیر اُس کی پٹائی کر دیتے تھے، تبو نے اجے دیوگن اور اپنے کزن کو غنڈے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘اگر وہ آج اکیلی ہیں تو اس کی بڑی وجہ اجے اور سمیر ہیں۔تبو نے باتیں ایک انٹرویو میں کہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ اور اجے دیو گن 13 سال کی عمر سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور وہ دونوں ایک ہی کالونی میں رہتے تھے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اجے اپنے کئے پر پچھتاتے ہوں گے، اب وہ میرے لئے لڑکا ڈھونڈ کر دیں۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق سینے کے انفیکشن میں مبتلا بالی ووڈ اداکار فراز خان انتقال کرگئے۔46 سالہ اداکار فراز خان گزشتہ کئی ماہ سے سینے کے انفیکشن کے باعث بینگلور کے مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جانبر نہ ہو سکے۔چند ہفتوں قبل فراز خان کے بھائی فرمان خان نے اپنے بھائی کی صحت کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جاری کی تھی اور علاج کے لئے مالی امداد کے لئے درخواست بھی کی تھی جس کے بعد بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے فراز خان کے علاج کے تمام اخراجات کی ذمہ داری لیتے ہوئے ان کے بل ادا کردیے تھے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *