بالی وڈ انڈسٹری اور کپور خاندان میں سوگ کا عالم :

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے سینئر اداکار اور رشی کپور کے چھوٹے بھائی راجیو کپور 58 سال کی عمر میں چل بسے۔راجیو کپور کی موت کی خبر اُن کی بھابھی اور رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے دی۔نیتو کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر راجیو کپور

کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر راجیو کپور آج اس دُنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔‘بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیو کپور کی موت آج صبح دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔واضح رہے کہ راجیو کپور بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور اور رندھیر کپور کے چھوٹے بھائی تھے، وہ ایک اداکار ہونے کے ساتھ ہی ہدایتکار اور پروڈیوسر بھی تھے۔رشی کپور گزشتہ سال اس دُنیا فانی سے کوچ کرگئے تھے، رشی کپور نے گزشتہ سال 30 اپریل کی صبح ممبئی کے این ایچ رلائنس اسپتال میں زندگی کی آخری سانسیں لیں۔خیال رہے کہ راجیو کپور نے سال 1983ء میں بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، اُن کی پہلی فلم ’ایک جان ہیں ہم‘ تھی۔راجیو کپور کی مشہور فلموں میں ’رام تیری گنگا میلی‘، ’لود بوائے‘ اور ’ہم تو چلے پردیس‘ شامل ہیں۔وہ آخری مرتبہ فلم ’ذمہ دار‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے جو سال 1990ء میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم کے بعد راجیو کپور نے اداکاری کی دُنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ اس کے علاوہ راجیو کپورمشہور بالی ووڈ فلم ’پریم گرنتھ‘ میں ہدایت کاری کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں جس میں مرکزی کردار راجیو کپور کے بڑے بھائی اور مشہور فلمی اداکار رشی کپور نے ادا کیا تھا۔راجیو کپور نے سال2001 میں آرتی سبروال کے ساتھ شادی کی تھی تاہم اُن کی شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *