بالی وڈ کی بیبو کرینہ کپور کا انوکھا اور مہنگا شوق

ممبئی (ویب ڈیسک)نامور بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اور ان کے شوہر سیف علی خان دونوں کو ہی گاڑیوں کا کافی شوق ہے۔ کرینہ کپور خان کے دوسری بار ماں بننے کے بعد جہاں حال ہی میں سیف کو مرسیڈیز بینچ کی ٹیسٹ ڈرائیو لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ وہیں اب کرینہ کو بھی ٹیسٹ ڈرائیو لیتے

ہوئے اسپاٹ کیا گیا۔ کرینہ کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ انہیں حال ہی میں لینڈ روور ڈفینڈر کی ٹیسٹ ڈرائیو لیتے دیکھا گیا۔سیف علی خان کو جب حال ہی میں ٹیسٹ ڈرائیو لیتے دیکھا گیا تھا تو قیاس لگائے جا رہے تھے کہ دوسری بار ماں بننے والی کرینہ کپور خان کو یہ گاڑی تحفے میں دینے والے ہیں لیکن کرینہ کی یہ ویڈیو جب سامنے آئی تو ان کے مداح اب سوچ میں پڑ گئے ہیں۔مشہور فوٹو گرافر وائرل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں کرینہ لینڈ روور ڈفینڈر کی ٹیسٹ ڈرائیو لیتی نظر آرہی ہیں۔ویڈیو میں لوگ کمنٹ کرکے یہ جاننا چاہ رہے ہیں کہ اب پٹودی کنبے میں کس کی پسند کی گاڑی آنے والی ہے۔دونوں گاڑیوں کی قیمت کی بات کریں تو Mercedes-Benz G-Class کی قیمت بازار میں تقریبا 2.5کروڑ روپئے ہے۔دبارہ ماں بننے کے بعد کرینہ کپور خان کام پر لوٹ آئی ہیں۔ دیکھا جائے تو بولی وڈ اداکارہ کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کےجنم کے ایک ماہ سے بھی کم وقت آرام کیا۔ کرینہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔ اس میں کرینہ سیلون میں ہیئر اسٹائل کرواتی نظر آرہی ہیں۔ اپنی تصویر شیئر کرکے کرینہ نے فینس سے پوچھا کیسی لگ رہی ہوں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.