بالی وڈ کی نامور اداکارہ نے دین اسلام قبول کر لیا ،

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت کی مشہور اداکارہ سنجنا گلرانی نے اسلام قبول کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق دین اسلام قبول کرنے کی وجہ سابق اداکارہ نے بتائی اور کہا کہ ایسا اس لیے ہوا کیونکہ وہ بھارت میں گزشتہ 10 سال سے دین اسلام کے سلسلہ میں کئی باتیں سنتی اور دیکھتی ہوئی آرہی ہیں،

ملک میں جاری اسلام مخالف پروپیگنڈے سے ان میں اسلام کو جاننے کا تجسس پیدا ہوا۔خیال رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجنا نے چند وجوہات کی بنا پر اسلام قبول کرنے کی بات کو خفیہ رکھا ہوا تھا البتہ اب اُن کا قبولِ اسلام کا تصدیق نامہ منظر عام پر آگیا ہے۔ بھارتی اداکارہ نے اکتوبر 2018میں اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا، انہیں کرناٹک محکمہ شرعیہ کی جانب سے قبولِ اسلام کا تصدیق نامہ بھی فراہم کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ اداکارہ سنجنا گلرانی کا اصل نام ارچنا منوہر گلرانی ہے ، سنجنا گلرانی انکا فلمی نام ہے۔ماہرہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسلام کے متعلق گہرا مطالعہ کیا، مذہب اسلام پر چلنے والوں سے تبادلہ خیال کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ اسلام ایک سچا مذہب ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان اصولوں پر یقین رکھتی ہوں اور عمل کرنے کی خواہشمند ہوں تاکہ زندگی کا مقصد حاصل ہوسکے۔ماہرہ نے یہ بھی کہا کہ وہ کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر اپنی مرضی سے اسلام قبول کررہی ہیں اور اپنا اسلامی نام ماہرہ رکھ رہی ہیں۔ تصدیق نامہ پر سنجنا گلرانی کے دستخط اور دو گواہ امتیاز اور اسلم پاشاہ کے نام، ایڈریس ، دستخط اور فون نمبر بھی موجود ہیں۔واضح رہے کہ سنجنا نے مزید کہا کہ میرے خیال میں اسلام کے اصول سچے ہیں اور میں ان اصولوں پر یقین رکھتی ہوں، میں مذہب اسلام سے محبت کرتی ہوں، جس پر چلنے اور عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ زندگی کا مقصد حاصل ہوسکے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *