بالی وڈ کی وہ مشہور اور خوبصورت اداکارہ جو دراصل سندھی ہے ۔۔۔

لاہور(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیارا آڈوانی نے مداحوں سے سوال کیا ہے کہ اداکارہ کا تعلق کس برادری سے ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ اڈوانی جو کہ پیشہ ورانہ طور پر کیارا اڈوانی کے نام سے مشہور ہیں، اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک دلکش تصویر

پوسٹ کی ہے۔کیارا آڈوانی کی انسٹاگرام پوسٹ میں اُنہوں نے اپنا چہرہ عربی اسٹائل کے حجاب سے ڈھانپا ہوا ہے جبکہ اداکارہ کی خوبصورت آنکھیں اُن کی تصویر کو مزید حسین بنا رہی ہیں۔بھارتی اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’کیا میں نے بتایا تھا کہ میں نصف سندھی ہوں؟ کیارا آڈوانی کے سوال پر انسٹاگرام صارفین کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے کبھی نہیں سُنا کہ اداکارہ نصف سندھی ہے۔ بھارتی اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’بُرج خلیفہ‘ بھی استعمال کیا۔کیارا آڈوانی نے 43 منٹ پہلے انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جسے اب تک 2 لاکھ 44 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ کیارا نے 2014 میں فلم ’فگلی‘ سے بالی وڈ میں ڈبیو کیا تھا۔ اس کے بعد ایم ایس دھونی، لسٹ اسٹوریز اور کلنک میں اپنے اداکاری کی مہارت سے لوگوں میں خود کو متعارف کرایا۔ کیارا آڈوانی نے ساؤتھ فلموں میں بھی اچھی جگہ بنائی ہے۔ اُن کی مقبول ترین فلم ’کبیر سنگھ‘ ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ بننے سے پہلے انہوں نے بچوں کو سنبھالنے کا کام کیا ہے۔بمبئی ٹائمز کو دیئے ایک انٹرویو میں کیارا نے بتایا کہ پہلے وہ بے بی سیٹنگ کا کام کیا کرتی تھیں۔ انہوں نے کہا، ایکٹر بننے سے پہلے، میری پہلی نوکری میری ماں کے پری۔اسکول میں تھی۔ میں وہاں صبح 7 بجے پہنچ کر بچوں کی دیکھ بھال کرتی تھی۔ میں نے بچوں کو سنبھالنے کے سبھی کام کیے ہیں۔ میں نرسری کی نظمیں گاتی تھی۔ انہیں حروف تہجی (الفابیٹس) اور نمبرز یاد کرواتی تھی اور یہاں تک کہ میں نے انکے ڈائپر بھی بدلے ہیں۔ میں بچوں سے بہت پیار کرتی ہوں۔ کسی دن میں بھی ماں بننا چاہونگی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ زندگی کا سب سے خوبصورت احساس ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *