بجری بیچنے والا سلمان شہباز کو کروڑوں ڈالر کب اور کیوں بھیجتا رہا ؟

لاہور(ویب ڈیسک) نیب لاہور نے شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ انکوائری میں ایک بجری والے کی طرف سے بھی ہزاروں ڈالر منتقلی کا انکشاف کیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ان کی فیملی کو لاکھوں کروڑوں روپے بھجوانے والے ملزمان میں پاپڑ فروش، مزدور اور کباڑیے کے بعد اینٹوں،

بجری والے کی نئی انٹری ہوئی ہے۔بجری والے کا تعلق اندرون سندھ کے چھوٹے سے قصبے سے نکلا ہے جس نے رقم سے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ شہباز فیملی کے کسی فرد سےتعلق نہیں، جعلسازی کی گئی۔نیب دستاویزات میں اس امر کا انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ کے قصبے گوٹھ گجو کے بجری والے پرویز پھلپوٹو کے نام سے 45 ہزار 450 امریکی ڈالر 6 مئی 2010 کو الزارونی ایکسچینج دبئی سے سلمان شہباز کو منتقل ہوئے.رقم بھیجنے کے لیے جس شخص کا اکاؤنٹ استعمال کیا گیا وہ صرف اینٹوں اور بجری کا کام کرتا ہے جس نے رقم کی منتقلی سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *