بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ کیا تھی ؟

لاہور (ویب ڈیسک) گزشتہ رات پاکستان بھر میں بجلی غائب ہونے کی وجہ سامنے آگئی ۔ ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی فریکوئنسی 50 سے 0 پر آنے کی وجہ سے ملک میں بجلی غائب ہوئی۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ فریکوئنسی صفر پر کیوں آئی،

اس کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ٹیمیں اپنے اپنے اسٹیشن پر پہنچ چکی ہیں۔ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر پاور عمر ایوب بجلی بحالی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں، اور عوام سے تحمل کی اپیل ہے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ فریکوئنسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *