بجلی کے نرخوں میں کمی کا اشارہ دے دیا گیا

ملتان (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدوں سے بجلی کے نرخوں میں کمی آئے گی،ہم ایسے منصوبے لارہے ہیں جس سے آنے والی نسلیں مستفید ہوں گی،میپکو کے معاملات کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں، لوگوں کے گھروں کے اوپر سے

گزرنے والی تاروں کو کور کیا جائے گا۔گزشتہ روزیہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لوگوں کی آسانی کیلئے میپکو چیف سے طویل نشست ہوئی ہے، نئے گرڈ اسٹیشن سے 40ہزار نئے گھریلوں کنکیشن دستیاب ہوں گے، گرڈ اسٹیشن سے 5ہزار کمرشل اور 500انڈسٹریل کنکشن دستیاب ہوں گے اور منصوبے میں 51ملین سے لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ گیس کنکیشنز کیلئے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، ماضی میں مہنگے معاہدوں کی وجہ سے بجلی کے نرخ بڑھے لیکن وزیراعظم نے آئی پی پیز سے نرخوں میں کمی کیلئے بات کی ہے۔ حکومت کی آئی پی پیز کے معاہدوں پر کئی نشستیں ہوچکی ہیں، آئی پی پیز سے نئے معاہدوں سے بجلی کے نرخ میں کمی آئے گی۔ پہلے بجلی کے نئے پاور پلانٹ لگائے گئے جو انتہائی مہنگے تھے۔ معاملات تقریبا طے ہوچکے ہیں، اب جو بجلی بنائی جائیگی وہ سستی ہوگی۔نئے معاہدوں سے بجلی کے نرخ میں اضافہ رک جائے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.