بجٹ منظوری کے لیے ووٹنگ: بلوچستان کی باپ پارٹی عمران حکومت کو ووٹ دے گی یا نہیں ؟ اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی یقین دہانیوں کے بعد باپ کا وفاقی بجٹ کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ ،عمران خان سے زبیدہ جلال خالد مگسی اور دیگر پر مشتمل وفد کی ملاقات ،بلوچستان سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا،وزیر اعظم عمران خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی وفدنے ملاقات کی ۔

وفد نے وزیراعظم کو مسائل سے آگاہ کیا وزیراعظم کی جانب سےمسائل حل کرنے کی مثبت یقین دہانی پر بی اے پی نے وفاقی بجٹ کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر زبیدہ جلال، احسان اللہ ریکی، نوابزادہ خالدمگسی، اسرار ترین، روبینہ عرفان پر مشتمل بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر تعلیم شفقت محمود ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری ،ملک عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.