بجٹ منظور ہوتے ہی ترین گروپ کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟

کراچی (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا جہانگیر ترین کے خلاف کیسز محض سیاسی ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ ترین گروپ کو بجٹ کی وجہ سے ریلیف دیا گیا ہےبجٹ منظور ہوتے ہی ان لوگوں کو دوبارہ آڑے ہاتھوں لیا جائے گا،

ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ 18سال سے زائد عمر کی شادی سے متعلق بل ایک مذاق ہے اسے مذاق کی طرح ہی لینا چاہئے۔ارشاد بھٹی نے کہا کہ جہانگیر ترین کیخلاف مقدمات پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے، یہ ملکی معاملہ ہے اس میں مبینہ فراڈ اور منی لانڈرنگ کی گئی ہےجہانگیر ترین کیخلاف دونوں کیسز مضبوط ہیں وہ پھنسے ہوئے ہیں، ان کی پوری کوشش ہے کہ کیسوں کو سیاسی بنایا جائے لیکن یہ حقیقی ہیں،، کاروباری برادری کو ڈبل کھاتے، بے نامی اکاؤنٹس ،بے نامی خرید و فروخت اور منی لانڈرنگ کرنے کا حق نہیں ہے80شوگر ملوں کا ٹیکس دیکھ لیں سب پتا چل جائے گا، کل تک ہم کہہ رہے تھے کہ جہانگیر ترین وزیراعظم کی اے ٹی ایم ہیں ان کے اور شوگر گروہوں کیخلاف ایکشن لیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *