بختاور بھٹو بیتے دنوں کو یاد کرکے افسردہ ہو گئیں

کراچی (ویب ڈیسک) سابق وزیرِاعظم پاکستان بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور آج اپنا 31 واں یومِ پیدائش منا رہی ہیں۔ اس حوالے سے بختاور بھٹو کے چاہنے والے اُن کی زندگی کے یادگار پہلوؤں کو سوشل میڈیا کی زینت بنا رہے ہیں اور بختاور بھٹو بھی

من پسند ٹوئٹس کو لائیک کررہی ہیں۔بختاور کی جانب سے لائیک کئے گئے ایک ٹوئٹ میں ان کا غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کا ایک کِلپ شامل ہے جس میں وہ والدہ بینظیر بھٹو کی وفات سے قبل پیشگی سالگرہ مبارک کے واقعے کا تذکرہ کررہی ہیں۔بختاور بھٹو نے کا کہنا تھا کہ والدہ نے انتقال پانے والے دن سے قبل مجھے فون کیا اور سالگرہ کی پیشگی مبارکباد دی۔جس پر میں نے انہیں کہا کہ آپ مجھے جنوری میں ہی سالگرہ والے دن مبارکباد دیجیے گا ایڈوانس میں دینے کا کیا مطلب ہے۔بختاور نے بتایا کہ والدہ کی موت کے بعد مجھے اُن کی الماری سے ایک نیکلس ملا، اور ساتھ یہ تحریر تھا کہ ’18 ویں سالگرہ مبارک ہو۔‘بختاور کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس لمحے احساس ہوا کہ میری والدہ موت کے لیے تیار تھیں۔‘ بختاور بھٹو زرداری25جنوری1990 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، بختاور بھٹو زرداری نے انگریزی ادب میں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونیورسٹی سے پاس کیا۔ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز بھی ہوگیا ہے، بختاور بھٹو کے محمود چوہدری سے نکاح کی تقریب 29 جنوری کو منعقد کی جائے گی جبکہ ’بارات‘ کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔

Comments are closed.