برطانیہ نے پاکستان پر پابندیاں لگا دیں ،

لاہور(ویب ڈیسک) )برطانیہ نے پاکستان میں ترسیلات بھیجنے پر پابندیا ں عائد کرنا شروع کر دی ہیں فلاحی فنڈز رک گئے۔برطانیہ سے پاکستان میں ماہانہ ایک ارب 70کروڑ ڈالر ترسیلات بھیجی جاتی ہیں۔پابندیاں ہائی رسک قرار دیکر لگائی گئی تھیں فلاحی اکائونٹس وجہ بتائے بغیر بند ،نئےکھلوالنا بھی مشکل ہے،ترجمان ا سٹیٹ بنک نے کہا

کہ ہم گرے لسٹ میں نہیں ، پابندیاں غلط، بنک ٹو بنک ترسیلات فی الحال جاری ہیں، برطانوی حکومت نے گزشتہ ماہ پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا ، تنازعات کے شکارممالک کی فہرست میں پاکستان 15ویں نمبر پر ہے جس کے مطابق پاکستان پر ٹیکس نظام کمزور اور بدامنی و منی لانڈرنگ کا الزام ہے ۔ہائی رسک ممالک کی فہرست کی وجہ سے رواں ماہ پابندیوں کا اطلاق بھی شروع ہو گیا ہے جس کے تحت برٹش پاکستانی ادارے اور افراد پاکستان میں کسی مسجد، مدرسے ، ہسپتال سمیت فلاحی اداروں کو برطانیہ سے ترسیلات نہیں بھیج سکیں گی، برٹش پاکستانی اداروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کسی فلاحی سرگرمیوں کے لئے ترسیلات نہیں بھیج سکتے ورنہ ان کے بنک اکائونٹ بند کر دئیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ترسیلات بھیجنے والے برٹش پاکستانی اداروں کے بنک اکائونٹس وجہ بتائے بغیر بند کئے جا رہے ہیں،ایسی صورتحال میں دوسری جگہ اکاؤنٹ کھولنا بھی مشکل ہو گا، سٹیٹ بینک کے ترجمان عابد قمر نے موقف میں کہا کہ پاکستان ابھی گرے لسٹ میں شامل نہیں ہوا، برطانیہ کی جانب سے پابندیاں حقائق کے منافی ہیں جس پر نظر ثانی کرنی چاہئے،۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *