برطانیہ کی اگلی ملکہ بننے کے لیے کونسی خاتون ہاتھ پیر مار رہی ہے ؟ لندن سے حیران کن خبر

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی شاہی خاندان کی دو اہم خواتین اراکین کیٹ مڈلٹن اور میگن مارکل کے درمیان معاملات ہمیشہ ہی کچھ تلخ نظر آئے، لیکن اب شاہی خاندان کے ایک اندرونی شخص نے اس حوالے سے بتایا کہ دونوں ڈچز کے درمیان بظاہر جو دوستی نظر آتی ہے وہ صرف لوگوں کو دکھانے کے لیے ہوتی ہے۔

بیسٹ لائف نامی ایک میگزین کو ایک ذریعہ نے بتایا کہ میگن اور کیٹ کبھی بھی اچھی دوست نہیں رہیں، کیونکہ دونوں مختلف سمتوں میں ہیں۔اس اندرونی شخص نے مزید بتایا کہ ویسے تو دونوں کے درمیان کچھ نہیں، لیکن کیٹ مڈلٹن کے ذہن میں اپنے مستقبل کے حوالے سے ملکہ بننے کا تصور موجود ہے تو اس وجہ سے میگن خاندان کو ماڈرنائز کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔اس افواہ میں مزید شدت اس لیے بھی آئی کہ میگن کو شاہی زندگی کے حوالے سے کوئی توقع نہیں ہے، اس لیے انہوں نے کیٹ مڈلٹن سے اپنی دوستی کو صرف عوامی سطح پر دکھانے کی حد تک ہی رکھی۔اس سے قبل دی اٹلانٹک نے اپنی ایک رپورٹ میں ایک ذریعہ کے حوالے سے بتایا تھا کہ دونوں کے نقطہ نظر میں بھی کافی فرق ہے، جیسے کہ کیٹ اپنی قدامت پسند روایت کے حوالے سے مشہور ہیں تو دوسری جانب میگھن اب بھی اپنی سیلبریٹی حیثیت اور ایک زیادہ لبرل دنیا سے جڑی ہوئی ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.