بریڈ پٹ کی والدہ کی انوکھی خواہش سامنے آگئی

نیویارک (ویب ڈیسک) مشہور ہالی وڈ ستارے بریڈ پٹ، انجلینا جولی اور جینیفر اینسٹن فلموں کے علاوہ نجی زندگی کے باعث بھی ہمیشہ میڈیا اور خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ ماضی میں بریڈ پٹ اداکارہ جینیفر اینسٹن اور انجلینا جولی سے شادی کے بعد علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق

اب بریڈ پٹ کی والدہ نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ انکے بیٹے کے پہلی بیوی یعنی جینیفر اینسٹن کے ساتھ تعلقات دوبارہ بحال ہوجائیں اور دونوں پھر سے شادی کرلیں۔رپورٹس کے مطابق بریڈ پٹ کی والدہ جین پٹ جینیفر اینسٹن کو پسند کرتی ہیں جبکہ انجلینا جولی کو زیادہ پسند نہیں کرتیں۔دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں بریڈ پٹ اور جینیفر اینسٹن دوبارہ شادی نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ بریڈ پٹ اور جینیفر اینسٹن نے سال2000 میں شادی کی تھی جو2005 میں طلاق پر ختم ہوئی جس کے بعد بریڈ پٹ نے اداکارہ انجلینا جولی سے 2014 میں شادی کی جو 2019 تک قائم رہی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *