بریکنگ نیوز : اختر مینگل نےپاک فوج پر شرمناک الزام لگا دیا ، یوٹیوب کو آواز بند کرنا پڑ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں پی ڈیم ایم کا جلسہ جاری ہے ، بلوچستان کے نمائندہ سردار اختر مینگل نے اپنی تقریر میں انتہائی خطرناک بات کہہ دی ، اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ملٹری نے بلوچستان میں متعدد بار کارروائیاں کی گئیں ، بلوچوں کا بڑا نقصان ہوا ، یہ کارروائیاں بھارت کی فوج نے نہیں کیں ،

نہ یہ کسی اور ملک کی فوج نے کیں اور نہ ہی برطانیہ کی فوج نے کیں جو ہم پر 200 سال حکومت کر گئے یہ کاروائیاں ہماری اپنی پاک فوج نے کی ہیں ، یوٹیوب پر لائیو چلنے والی ویڈیو میں پاک فوج پر یہ الزام لگاتے ہوئے اختر مینگل کی آواز بند ہو گئی ، اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ ہم پنجاب اور دیگر صوبوں کو ملنے والے وسائل پر خوش ہیں مگر ہمیں بھی اپنا حق ملنا چاہیے ۔

Comments are closed.