بریکنگ نیوز: این اے 133 لاہور کے ضمنی الیکشن کا غیر حتمی نتیجہ آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 کے ضمنی انتخاب کا معرکہ مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز ملک نے جیت لیا۔ این اے 133 لاہور کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا۔ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز ملک نے 46811 ووٹ لیے

جبکہ پیپلز پارٹی کے اسلم گل 32313 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں ووٹنگ کی شرح کم رہنے کے باعث نتائج کا اعلان جلد متوقع ہے، بیشتر علاقوں میں ووٹرز کا جوش و خروش دکھائی نہ دیا، ووٹرز کی تعداد نہایت کم رہی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے ووٹوں کی تعداد کم ہو گئی اور پیپلز پارٹی کے ووٹ بہت زیادہ بڑھ گئے، پچھلے الیکشن میں ن لیگ نے ساڑھے نواسی ہزار ، تحریک انصاف نے ستتر ہزار اور پیپلز پارٹی نے ساڑھے پانچ ہزار ووٹ حاصل کیے تھے۔این اے 133 میں کیا پیپلز پارٹی کو ووٹ تحریک انصاف کے کچھ حامیوں نے بھی ڈالے ہیں، یا پھر پنجاب میں پیپلز پارٹی کا روٹھا ہوا ووٹر واپس آنے لگا ہے؟ تجزیہ کاروں کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 میں ضمنی الیکشن میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، کئی پولنگ اسٹیشنز پر مرد، خواتین، بوڑھے اور جوان ووٹرز کا رش نظر آیا۔ان 254 پولنگ اسٹیشنز میں اے کیٹیگری کے 22، بی کیٹیگری کے 198 اور سی کیٹیگری کے 34 پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ نون کے ایم این اے محمد پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Comments are closed.