بریکنگ نیوز: حکومت اور اتحادی جماعتوں میں دوریاں بڑھنے لگیں ۔۔۔۔۔

اسلا م آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں میں دوریاں بڑھنے لگیں‘فنکشنل لیگ سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ فنکشنل لیگ نے وفاقی حکومت سے لاتعلقی اختیار کر لی ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ سمت نظرنہ آرہی ہو تو گھبراہٹ ہوتی ہے

‘ حکومت نے سنجیدہ فیصلے نہ کئے تو بے چینی مزید بڑھے گی۔ ادھر لاہور میں مسلم لیگ(ق) کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں حکومتی طرزعمل پر افسوس کا اظہار کیا گیا‘سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے رویہ کے حوالے سے پارٹی کی طرف سے بڑی شکایات آ رہی ہیں‘حکومت صرف اپنے کام اور مطلب کیلئے ہی ہم سے رابطہ کرتی ہے ‘ سینٹرل کمیٹی کا اجلاس آج بھی جاری رہے گا‘ مشاورت کے بعد پارٹی منشور کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد حکومتی ٹیم کو کہاہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ‘ مشکل وقت ہے ‘جلد قابوپالیں گےجبکہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن تھکے ہوئے پہلوانوں کا ٹولہ ہے‘اتحادیوں سے بات ہوجائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت کی ہدایت پرپارٹی کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کی زیرصدارت ہوا‘اجلاس میں موجودہ اور آئندہ سیاسی صورتحال اور پنجاب حکومت کے رویہ پر تحفظات کے حوالے سے کھل کر تفصیلی بحث کی گئی اور آئندہ کا لائحہ مرتب کیا گیا۔ سینیٹر کامل علی آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب انہیں کو ئی کام ہو تب ہی رابطے کرتے ہیں‘مشاورت کے بعد پارٹی منشور کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ دریں اثناء عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کے سیاسی معاملات پر گفتگو سے گریز کیا جبکہ اجلاس میں معیشت مہنگائی اور عوامی ریلیف کے اقدامات زیر بحث رہے۔

Comments are closed.