بریکنگ نیوز: حکومت نے فیصلہ کر لیا

لاہور (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل تحریک پی ڈی ایم کو  مینار پاکستان جلسے کی اجازت نہ دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے ۔  ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 300 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے، محکمہ پرائمری سیکنڈری ہیلتھ کے نوٹیفکیشن کے

بعد مزید نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح چار اور لاہور میں 8 فیصد ہوگئی ہے، لاہور میں بدامنی کے ممکنہ خدشے کے باعث ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جب کورونا پھیل رہا ہو اور بدامنی کاخدشہ ہوتو اجازت دینا ممکن نہیں، عوام خود کو کورونا سے بچانے کے لیے اجتماعات میں نہ جائیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.