بریکنگ نیوز: صادق سنجرانی یا یوسف رضا گیلانی ۔۔۔۔؟؟؟ نیا چیئرمین سینیٹ کون منتخب ہو گیا؟ نتیجہ آگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )حکمران جماعت نے اپوزیشن کے پاس ایوان میں اکثیرت ہونے کے باوجود سینیٹ کی چیئرمین شپ چھین لی ہے اور صادق سنجرانی ایک مرتبہ پھر سے چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ہیں ۔چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے ایوان میں ووٹنگ کا مکمل ہونے کے بعد مزید 20 منٹ 5 بجے تک جماعت اسلامی کے

سینیٹر مشتاق احمد کا انتظار کیا گیا لیکن وہ نہیں آئے ۔جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد ووٹ نہ ڈالنے کا اعلان کر چکے ہیں ۔آج چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے 98 سینیٹرز نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ واضح رہے کہ حکومت کے پاس 47 جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کی تعداد 51 ہے لیکن ووٹنگ کا عمل خفیہ بیلٹ کے ذریعے مکمل ہواہے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.