پاکستان دشمنوں کا وار : راولپنڈی سے جانی نقصان کی اطلاعات

راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی کے علاقے صدر میں کوئلہ سینٹر چوک پر بلاسٹ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شہری کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صدر میں کوئلہ سینٹر چوک پر یہ واردات ہوئی ہے

جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ بلاسٹ میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جگہ کو سیل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔دوسری جانب ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صدر میں ہونے والے اس بلاسٹ میں کم ازکم ایک شہری جاں بحق اور دیگر 4 زخمی ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز پولیس بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیوں کیساتھ تحقیقات کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.