بریکنگ نیوز: کورونا پھیلنے لگا اب سختی ہوگی ۔۔۔ پنجاب بالخصوص لاہور میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگانے سے متعلق تجویز مسترد کردی ہے۔لاہور میں کورونا صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن نہیں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔ تاہم ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے ان کا

یہ بھی کہنا تھا کہ اب سختی کرنا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازم ہوگا، افسوس کے ساتھ کہنا پڑے گا کہ عوام نے احتیاط نہیں کی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رضا کاروں کی شکایت پر کارروائی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی لاک ڈاؤن ختم ہوا لوگوں نے سمجھا بیماری ختم ہوگئی، عوام پر ذمے داری ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.