بریکنگ نیوز: گلگت بلتستان الیکشنز : ایک ساتھ 4 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا ، چاروں پولنگ اسٹیشنز پر کس نے میدان مار لیا ؟ تازہ ترین خبر

لاہور (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان الیکشن میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے ، مختلف پولنگ سٹیشنز سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہو چکے ہیں ۔جی بی اے 11 کے 4 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار

سید امجد 838 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں ، آزاد امیدوار محسن رضوی 100 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر جبکہ ایک اور آزاد امیدوار شجاعت حسین 90 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں ۔ اس غیر سرکاری نتیجے کو سیاسی تجزیہ کار بہت اہم قرار دے رہے ہیں ۔ جبکہ ایک اور پولنگ سٹیشن جی بی اے ون المرتضیٰ 8 کے نتائج کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار 46 ووٹ لیکر آگے، پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد علی شاہ 39 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار 9 ووٹ حاصل کر پائے ہیں ۔ یہ نتائج غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں ، جوں جوں مزید نتائج آئیں گے آپ کو اپڈیٹ کیا جائے گا

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *