بریکنگ نیوز: ہفتے میں کاروبار 2 روز کی بجائے ایک روز بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) این سی او سی نے تمام سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی۔ جبکہ کاروبار ہفتے میں دو دن کے بجائے ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملک بھر میں ماس ویکسی نیشن مہم کے لیے سہ جہتی حکمت عملی طے کی گئی۔ اس میں تمام شہریوں کی رضاکارانہ طور پر ویکسی نیشن کی حکمت عملی بھی طے کی گئی۔ این سی او سی نے تمام سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی۔ این سی او سی نے تمام سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو 30 جون تک ویکسین لگوانے کی تاریخ دے دی۔ این سی او سی نے مختلف شعبوں کے لیے ویکسین لگوانے کے لیے مراعاتی مہم متعارف کروانے پر غور شروع کردیا۔ اجلاس میں کاروبار ہفتے میں دو دن کے بجائے ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم ہفتے میں کس دن کاروبار مکمل بند ہوگا، اس کا فیصلہ وفاق کی اکائیاں کریں گی۔ اسی طرح ورک فرام ہوم پالیسی میں نرمی کرتے ہوئے دفاتر میں 100 فیصد حاضری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر دو روز کی بندش ختم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *