بریکنگ نیوز:

تہران (ویب ڈیسک) ایران نے ایک شخص کو زندگی سے محروم کرنے کے الزام میں قید کاٹنے والے اپنے ایک عالمی شہرت یافتہ پہلوان نوید افکاری کو تختہ دار پر چڑھا دیا ہے۔ جبکہ اس ریسلر کی سزا میں کمی اور انھیں یہ سزا نہ دینے کے حوالے سے بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے رحم کی

اپیلیں بھی کی گئی تھیں۔ستائس سالہ نوید افکاری پر سنہ 2018 میں کے دوران ایک گارڈ کو زندگی سے محروم کرنے کا الزام تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سے زبردستی کرکے انھیں اس جرم کا اعتراف کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ایک لیک ریکارڈنگ میں افکاری کہتے ہیں کہ ‘اگر مجھے سزا دے دی گئی تو میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کو علم ہو کہ ایک بے گناہ شخص جو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے پوری طاقت سے لڑا ۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق افکاری کو ملک سے جنوبی شہر شیراز میں یہ سزا دی گئی۔ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے موکل کو سزا پر عملدرآمد سے پہلے اپنے خاندان سے ملنے نہیں دیا گیا جو کہ ایرانی قوانین کے خلاف ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.