بس بہت ہو گیا …حریم شاہ کا حیران کن بیان

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو اپنا پسندیدہ سیاستدان قرار دیتے ہوئے تجویز دی سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو چھوڑ

کر اپنی پہچان خود بنائیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کی معروف ٹک ٹاک سٹار نے نجی ٹی وی سے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انٹرویو کے دوران انہوں مختلف سوالات کے جواب دیتے اور سیاستدانوں کو اپنی تجاویز بھی دیں۔انٹرویو کے دوران حریم شاہ نے کہا مجھے یاد نہیں میری پہلی کون سی ویڈیو تھی جو وائرل ہوئی تھی، تاہم ہزاروں ویڈیوز وائرل ہوئیں اور انہیں جلد مقبولیت ملی۔ فخر ہے پاکستان میں ٹی وی پر ٹک ٹاک کو متعارف کرایا اور ایپ کی جو بھی باتیں ہوتی ہیں، وہ ان کی وجہ سے ہیں۔