بس یہ دیکھنا باقی تھا۔!!

ساہیوال (ویب ڈیسک) سینئر خاتون پوسٹ ماسٹر کو زدوکوب کرنے والے پی ٹی آئی رہنما نوید اسلم کو ساہیوال میں ادارہ تحفظ خواتین میں ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ پی ٹی آئی رہنما نوید اسلم کو ادارہ تحفظ خواتین کا ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیش کے مطابق نوید اسلم کو پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر مقرر کیاگیا۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری نوید اسلم کے خلاف خاتون سینئرپوسٹ ماسٹر کو زدوکوب کرنے پر مقدمہ بھی درج ہے اور وہ اس مقدمے میں عبوری ضمانت پر ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سینیئر خاتون پوسٹ ماسٹر صوفیہ قاسم نے الزام عائد کیا کہ نویداسلم نے 24 ستمبر کو دفتر آکر زدوکوب کیا ، میرے اسٹاف نے مجھے بچایا اور نوید اسلم کو دفتر سے باہر نکالا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے مقدمے میں درست دفعات نہیں لگائیں جس کا ملزم کو فائدہ ہوا اور گرفتاری کے اگلے ہی روز عدالت سے ضمانت ہوگئی۔ خاتون نے الزام لگایا کہ نوید اسلم دندناتے کہہ رہا تھا کوئی میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا جب کہ ایف آئی آر میں قابل ضمانت دفعات شامل کی گئیں، ملزم کے پاس ہتھیار تھا لیکن مقدمے میں متعدد دفعات شامل نہیں کی گئیں۔ صوفیہ قاسم نے الزام عائد کیا کہ نوید اسلم نے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے ضمانت حاصل کرلی۔ اس واقعے کے بعد جی پی او ساہیوال میں اسٹاف نے احتجاجاً کام چھوڑ دیا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم نوید اسلم کو گرفتار کر لیا تھا جس پر دوسرے روز ہی مجسٹریٹ نے ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *