بشیر میمن کے مزید تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (ویب ڈیسک) بشیر میمن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عارف نقوی کے حوالے سے وزیراعظم نے مجھ سے کہا تھا کہ آپ نے اس کے ساتھ غلط کیا ہے تمہیں پتہ نہیں ہے میرا دوست ہے وہ ، اور یہ بات وزیراعظم نے ایک مرتبہ نہیں تین سے چار مرتبہ کہی

وہ بھی تین سے چار مرتبہ کی ملاقاتوں میں ۔اس دوران عارف نقوی وزیراعظم ہاؤس بھی آیا کرتا تھا۔ انہوں نے کہا شنگھائی الیکٹرک ، کے الیکٹرک کو لینے آرہا تھا اس وقت سوئی سدرن کے کے الیکٹرک کی طرف 87 بلینز روپے رہتے تھے مگر وہ اس کو تسلیم نہیں کرتے تھے ۔جس پر میں نے ایس ای سی سی کو خط بھی لکھا تھااور اگر یہ ریکوری ہوجاتی تو میری زندگی کی بڑی ریکوری ہوتی ۔ شہباز گل کی پریس کانفرنس اور گھی ملزکے حوالے سے انہوں نے کہا شہباز گل کی مہربانی ہے کہ انہوں نے میری گھی مل کی ایڈورٹائزمنٹ کرکے مجھے خرچے سے بچالیا ، لوگ اپنی پروڈکٹ کی پبلسٹی پر ہزاروں روپے خرچ کردیتے ہیں لیکن میری گھی مل کی انہوں نے فری میں پبلسٹی کردی۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری زمینوں کا ریکارڈ نکلوارہے ہیں بالکل نکلوالیں ، میرے اثاثے ایف بی آر میں ڈیکلیئر ہیں ۔ اس وقت پوری حکومت میری کردار کشی پر لگی ہوئی ہے اور سب کا مقصد مجھے گندا ثابت کرنا ہے ۔چوہدری اعتزاز احسن کے الزام پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میں ان کی دل سے عزت کرتا ہوں ان کی کسی بات پر کوئی کمنٹ نہیں کروں گا ۔ بلاول بھٹو کی تنقید پر انہوں نے کہا یہ ان کی مہربانی کہ انہوں نے مجھے یاد کیا وہ محترمہ بینظیر کے صاحبزادے ہیں اور مجھ سمیت جو لوگ بھی بلاول سے محبت کرتے ہیں وہ بی بی کی وجہ سے کرتے ہیں ۔علاوہ ازیں بشیر میمن نے میڈیا سے ایک الگ گفتگو میں بتایا کہ وزیراعظم ، فروغ نسیم ، شہزاد اکبر اور اعظم خان سے تمام میٹنگز چند گھنٹے کے دورانیے میں ہوئیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *