بطور وزیر داخلہ شیخ رشید ٹی ایل پی پر چڑھ دوڑے ،

اسلام آباد( ویب ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی بھی قیمت پر ملک میں انتشار پھیلانے اور بدامنی کی اجازت نہیں دیں گے، پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی کاوشوں سے ملک میں امن برقرار رہا، سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلانے کی

کوشش کرنے والوں کو ناکامی ہوئی ہے۔ جمعہ کو کچھ وقت کیلئے سوشل میڈیا کی بعض سروسز اور ایپس بند کرنے کے حوالے سے جاری بیان میں وزیر داخلہ نے عوام سے معذرت کی کہ انہیں کچھ وقت کیلئے واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام کی بندش کا سامنا رہا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کالعدم تنظیم نے جمعہ کےبعد احتجاج کی کال دی تھی لیکن سارے پاکستان میں امن رہا اور کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، کوئی باہر نہیں نکلا، پنجاب کی حکومت اور کراچی کی انتظامیہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پولیس ، رینجرز کو بھی کہ انہوں نے امن برقرار رکھنے کی ذمہ داری پوری کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کا سہارا لے کر انتشار پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کو شکست ہوئی ہے۔ انہیں کالعدم قرار دے چکے ہیں ، قانون کے تحت ان کیخلاف مزید کارروائی آگے بڑھے گی، بینک اکائونٹس بند کئے جائیں گے، پاسپورٹ اور آئی ڈی کارڈز ریکارڈ پر لائے جائیں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *