بظاہر استعفوں کے اعلانات مگر ۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی وزیرِ قانون راجہ بشارت نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے 25 ممبران صوبائی و قومی اسمبلی وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رابطے میں ہیں۔ ایک بیان میں وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ 2 ہفتوں میں نون لیگ کے 10 ممبران قومی و صوبائی اسمبلی

وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار سے مل چکے ہیں ۔وزیرِ قانون پنجاب نے کہا کہ نون لیگ کے ارکانِ اسمبلی نےوزیرِاعلیٰ سے ملاقات میں اپنی پارٹی قیادت کے بیانیے کی مخالفت کی ہے۔راجہ بشارت نے کہا کہ 2 درجن سے زائد لیگی ارکان پہلے ہی وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کر چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مزید کئی نون لیگی ارکان اسمبلی پارٹی قیادت کے بیانیے کے حق میں نہیں وہ بھی جلد ملیں گے۔وزیرِ قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے اندر 2 دھڑے موجود ہیں، ایک دھڑا تصادم کے خلاف ہے۔مسلم لیگ نون کی جانب سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نکالے جانے والے رکن پنجاب اسمبلی مولانا جلیل شرقپوری نے بھی راجہ بشارت کی بات کی تصدیق کی ہے۔

Comments are closed.